11 مئی 2014 - 14:55
ایران کے خلاف دباو بڑھانے کے لئے نیا امریکی حربہ

امریکی کانگریس نے اپنے نئے بجٹ ميں ایران کے خلاف فوجی دباؤ میں شدت لانے کے لئے نئے حربے کے طور پر لفظ خلیج فارس کی جگہ متنازعہ الفاظ کا استعمال کیا ہے ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی کانگریس نے ایران کے خلاف اپنی کینہ توزی اور دشمنانہ اقدامات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ایران کے خلاف فوجی دباؤ میں شدت لانے کی غرض سے  ایک نئے بل میں، خلیج فارس کی جگہ خلیج عربی کا لفظ استعمال کیا ہے ۔ فری بیکن نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی کانگریس کے بل کی رو سے امریکی حکومت کو اس بات کی اجازت ہوگي کہ وہ علاقے میں اپنے اتحادیوں کے خلاف ایران کے فوجی حملوں کی روک تھام کے مقصد سے خلیج فارس میں اپنی فوج کی تعداد ميں اضافہ کرے۔ اس  بل سےامریکی فورسیز کو یہ اختیار حاصل ہوجاتا ہے کہ وہ خلیج فارس کے ملکوں اور اسرائیل کی حکومت کے ساتھ اپنے سکورٹی تعاون کو بڑھائیں تاکہ یہ اطمئنان حاصل ہوجائے کہ یہ ممالک ایران کے خلاف حملے کی آمادگي رکھتے ہیں ۔ یہ بل امریکی حکومت کو اس بات کا پابند بنائے گا کہ وہ حماس اور حزب اللہ پر، جن کے بارے میں وہ مدعی ہیں کہ ایران ان کی حمایت کرتا ہے ، مزيد دباؤ بڑھائیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲